September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)جس معاشرے میں مزدور کی جان و مال اور عزت تک

20250429_173011
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)جس معاشرے میں مزدور کی جان و مال اور عزت تک محفوظ نہ ہو وہ معاشرہ دین اسلام کی روایات اور ثقافت کا علمبردار نہیں ہو سکتا
اگر ریاست محنت کشوں کے تحفظ میں ناکام رہی تو نہ صرف معاشی نظام کمزور ہوگا بلکہ قومی یکجہتی بھی خطرے میں پڑ جائے گی
ان خیالات کا اظہار یوم مزدوراں کے موقع پر وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد اور ملک محمد ریاض خلجی نے وائٹل دسترخوان میں انے والے مزدوروں کے اعزاز میں سادہ مگرپروقار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے وائٹل دسترخوان میں انے والے مزدوروں کا پرتپاک استقبال کیا ان کے گلے میں مالائیں ڈالی اور ان کے ساتھ کھانا بھی تناول کیا انہوں نے کہا کہ مزدور کے حقوق کی حقیقی ضمانت صرف اور صرف اسلام کے عادلانہ نظام میں پنہاں ہے
اسلام کا معاشی نظام جو عدل مساوات اور حقوق کی حفاظت پر مبنی ہے محنت کشوں کو ان کا جائز مقام عطا کرتا ہے
اسلام کا اصول ہے کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے قبل ادا کی جائے اور یہی وہ بنیادی اصول ہے جو اگر رائج ہو جائے تو مزدور کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہے
لیکن مقام افسوس ہے کہ اج یوم مزدور کے موقع پر بھی مزدور 8 سے 16 گھنٹے کی مشقت کر رہے ہیں اور اشرافیہ پرتعش ہالز میں مزدوروں کے حقوق پر تقاریر کر رہے ہیں
لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ یکم مئی صرف تقاریر اور تقاریب کا دن نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ عہد نو کی بنیاد ہو کہ ہم استحصالی نظام کو بدلیں گے، مزدور کے چہرے پہ مسکراہٹ لائیں گے اور اسلامی اصولوں کی روشنی میں ایسا معاشرہ تشکیل دیں گے جہاں ہر فرد کو عزت و انصاف اور معاشی تحفظ حاصل ہو

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0