ہارون آباد کھچی والا(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) دربار بابا فضل حسین شاہ کے عرس کی
ہارون آباد کھچی والا(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) دربار بابا فضل حسین شاہ کے عرس کی تقریبات 30 اپریل سے شروع جوکہ 02 مئی تک جاری رہیں گیں ڈسٹرکٹ اوقاف آفیسر پیر امان اللہ کی خصوصی آمد گدی نشیں نزیر احمد چشتی اور میڈیا نمائندگان کے ہمراہ دربار پر لگے سٹالوں اور میلے کے دیگر امور کاوزٹ کرکے جائزہ لیا دربار انتظامیہ کی جانب سے اچھا انتظام دیکھنے پر اطمینان کا اظہار گدی نشیں دربار کے اقدامات کو سراہا دور دراز سے آئے ہو ئے معتقدین کیساتھ گدی نشیں کو مکمل تعاون کی ھدایت کی ۔ تفصیلات کے مطابق کھچی والا مین ہائیوے روڈ پر واقع دربار بابا فضل حسین شاہ کا سالانہ عرس مبارک ہر سال کی طرح اس سال بھی 30 اپریل تا 02 مئی تک جاری رہے گا عرس کی افتتاحی تقریب میں دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈسٹرکٹ اوقاف آفیسر پیر امان الله شاہ صاحب کی بھی عرس کے پہلے دن خصوصی شرکت دربار میں آتے ہی مزار مبارک بابا فضل حسین شاہ پر حاضری دی فاتحہ خوانی کرنے کے بعد متولی دربار نزیر احمد چشتی اور میڈیا نمائندگان جن میں صدر پنجاب پریس کلب کھچی والا حاجی محمد اشفاق زرگر، محمد نفیس ہنجرا، صدر جناح پریس کلب کھچی والا آفتاب فاروق، صدر اتحاد پریس کلب کھچی والا محمد شہباز کاہلوں، سینئر صحافی ندیم ارشاد ملکیرا، صحافی غلام حسین مجاہد، نوجوان صحافی محمد کاشف عرف منا پڑھیار، زاہد حسین انجم استاد غلام قادر طارق جاوید شبیر رحمانی چوہدری ذوالفقار سندھی سب موجود تھے ان سب کے ہمراہ عرس پر لگے ہوئے میلے کا وزٹ کیا اور دور دراز سے آئے ہوئے معتقدین کیساتھ گدی نشیں نزیر احمد چشتی کو مکمل تعاون کی ھدایت کی اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت حافظ ضیاء بشیر نے بھی ڈسٹرکٹ اوقاف آفیسر کا تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا دربار پر حاضری کیلئے آنے والے تمام معتقدین کیلئے دربار انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات دیکھ کر ڈسٹرکٹ اوقاف آفیسر نے اطمینان کا اظہار کیا اور گدی نشیں دربار نزیر احمد چشتی اور انکی دیگر ٹیم کے اقدامات کو سراہا۔