ہارون آباد()پاک فوج ، مودی اور بھارتی فوج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گی : احسان الحق باجوہ
ہارون آباد()پاک فوج ، مودی اور بھارتی فوج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گی : احسان الحق باجوہ
پاکستانی قوم کا مسلح افواج سے دل اور دھڑکن کا رشتہ ہے ، پوری قوم پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، غیور پاکستانی قوم اپنا سب کچھ پاک فوج اور پاکستان پر قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ، پاکستانی قوم اللہ تعالی کے فضل و کرم اور سے مودی اور بھارتی فوج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو افواج پاکستان اس کے جواب میں بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی ۔ ان خیالات کا اظہار فرزند چشتیاں چوہدری احسان الحق باجوہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی و ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ، MNA.NA162 نے چوہدری فقیر حسین صدر جناح پریس کلب چشتیاں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام کے دل افواج پاکستان کے دل کے ساتھ دھڑکتے ہیں ساری پاکستانی قوم پاک سرزمین کے دفاع عزت و وقار کے لیے افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ سینہ تانے کھڑی ہے تمام سکیورٹی ادارے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کوبدنام کرنے کی گھٹیا حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان مر مٹیں گے مگر سرزمین پاکستان پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔