خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل انتظامیہ نورپور تھل کے زیر اہتمام پاک فوج سے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل انتظامیہ نورپور تھل کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر آفس نورپورتھل سے کیا گیا ۔ جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کی ۔ ریلی میں مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ شرکاءے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے شرکائے ریلی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے خلاف میلی آنکھ نہیں دیکھ سکتی ۔ اللہ تعالی ا نے پاک فوج کو بھرپور صلاحیتیں عطا کی ہیں ۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے انشاءاللہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہرگز کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ آخر پر ملک و قوم اور عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے دعا بھی مانگی گئی ۔