لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے)فکر اقبال فاؤنڈیشن نے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے
لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے)فکر اقبال فاؤنڈیشن نے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ایک سیمینار منعقد کیا ۔جس میں موضوع گفتگو “فکر اقبال کے تناظر میں پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں” تھا۔ اس سیمینار میں چیف گیسٹ رانا اعجاز حسین معروف اقبال سکالر تھے گیسٹ سپیکرزمیں ڈاکٹر معاذ عارف بٹ ۔ انجینئر ڈاکٹر پروفیسر علی ساجد ،پروفیسر ڈاکٹر عظمی ا زری نازیہ اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم اقبال جاوید کے نام شامل ہیں۔ انجینیئر وحید خواجہ فاؤنڈر پریزیڈنٹ فکر اقبال فاؤنڈیشن،پرو گرام کوارڈینیٹر ڈاکٹر سید افتخار بخاری اور سامعین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دوران سیمینار گیسٹ سپیکرز کو بڑی توجہ کے ساتھ سنا گیا یہ پروگرام انتہائی انتہائی ایجوکیٹو اور انفارمیٹو تھا سامعین نے خوب داد دی اور اہل علم و دانش کی گفتگو سے بھرپور مستفید ہوئے۔