November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ ایلیمنٹری

IMG-20250501-WA0355

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں بھی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال نے کی جبکہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے مذہب اسلام کی سنہری تعلیمات کی رو سے مزدوروں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور ان کے حقوق کا خاص خیال رکھنے کا کہاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کو اللہ تعالی ا کا دوست قرار دیا گیا ہے ۔ ہمیں مزدور طبقہ کے ساتھ ہمیشہ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آنا چاہیے اور ان کے حقوق کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر ملک عابد اقبال، ٹیچرز رانا محمد شبیر، ملک محمد یونس بھروکہ اور دیگر مقررین نے انٹرنیشنل لیبر ڈے کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔ طلباء نے اس دن کی مناسبت سے مختلف موضوعات پر تقاریر بھی کیں ۔ دوران سیمینار مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔ نقابت کے فرائض ملک بدر اعوان نے بطریق احسن سرانجام دیے ۔ آخر پر ملک و ملت و عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور امن خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی ۔