November 16, 2026

اوکاڑہ ۔۔ جاوید راہی رینالہ خورد میں عالمی یومِ مزدور 2025 کے موقع پر الخدمت ویلفیئر کونسل کی جانب سے

20250429_173011

اوکاڑہ ۔۔ جاوید راہی
رینالہ خورد میں عالمی یومِ مزدور 2025 کے موقع پر الخدمت ویلفیئر کونسل کی جانب سے مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں درجنوں مزدوروں کو مدعو کیا گیا، جہاں ان کے اعزاز میں تحائف اور پھول پیش کیے گئے۔ اس موقع پر انکےدسترخوان کا بھی اھتمام کیا گیا ۔
اس موقع پر سید ندیم جعفری ، سجاد خالق لکھوی ، ماجد سیعد راؤ ، رانا ذوالفقار علی ، ملک عاصم ندیم ، سید زریاب ندیم ، ودیگر منتظمین کا کہنا تھا کہ مزدور کسی بھی قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اور صرف تقریبات ہی نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس موقع پر سید ندیم جعفری نے مزید کہا کہ آج کا دن مزدوروں کے نام ہے، اور ہمارا مقصد صرف خوشی منانا نہیں بلکہ ان محنت کشوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہے جو ہر روز ہماری ترقی کی بنیاد رکھتے ہیں۔”
مزدوروں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ سرکاری سطح پر بھی اس طرح کے اقدامات کیے جائیں تاکہ محنت کش طبقہ خود کو اکیلا نہ سمجھے ۔ جبکہ خصوصی
تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ الخدمت ویلفیئر کونسل آئندہ بھی مزدوروں کے حقوق اور ان کی فلاح کے لیے عملی کردار ادا کرتی رہے گی