November 16, 2026

🔴 سعودی عرب نے 2 کروڑ زیتون کے درخت لگائے ہیں، جن سے ہر سال 11 ہزار ٹن سے زیادہ

20250429_173011

🔴 سعودی عرب نے 2 کروڑ زیتون کے درخت لگائے ہیں، جن سے ہر سال 11 ہزار ٹن سے زیادہ زیتون کا خالص تیل حاصل کیا جائے گا۔ یہ ایک بہت بڑا قدم ہے ماحولیاتی بہتری اور خوراک میں خود کفالت کی طرف۔

یہ درخت نہ صرف زرخیز زمین کو فائدہ دیں گے بلکہ مقامی معیشت اور صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ زیتون کا تیل دل کی صحت کے لیے بہترین مانا جاتا ہے اور دنیا بھر میں اس کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔

لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ سعودی عرب جیسا ریگستانی ملک زیتون جیسے مفید درخت لگا رہا ہے، جبکہ ہم پاکستان میں اپنی زمین کو بنجر ہونے دے رہے ہیں۔ ہمارے پاس زرخیز زمین، پانی، نوجوان افرادی قوت اور ہر موسم موجود ہے، پھر بھی ہم زیتون، زعفران، بادام اور دیگر قیمتی فصلیں درآمد کر رہے ہیں۔

اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بھی ایسی ہی پائیدار اور فائدہ مند منصوبہ بندی کریں۔
زیتون کے درخت پاکستان کے کئی علاقوں جیسے خیبرپختونخوا، بلوچستان، اور پوٹھوہار ریجن میں با آسانی اگ سکتے ہیں۔

آئیے مل کر زیتون اُگائیں، تیل بنائیں اور ایک خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں۔