November 16, 2026

یومِ مزدور: حقیقت اور تضاد (تحریر محمّد حنیف شاہد ارائیں )

20250429_173011

یومِ مزدور: حقیقت اور تضاد
(تحریر محمّد حنیف شاہد ارائیں )
ذرا پاکستان کے نظام پر ایک نظر ڈالیں!
آج “مزدوروں کا عالمی دن” منایا جا رہا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ یہ دن حقیقتاً کس کے لیے ہے؟ کیا یہ اُن مزدوروں کے لیے ہے جو جھلستی دھوپ، چٹختی زمین اور پسینے میں شرابور ہو کر بھی دو وقت کی روٹی کے لیے جدوجہد کرتے ہیں؟ یا اُن افسران کے لیے، جو اے سی کمروں میں بیٹھ کر تعطیلات مناتے ہیں اور مزدوروں کے حقوق پر تقاریر کرتے ہیں؟

سچ تو یہ ہے کہ یومِ مزدور بھی اب ایک تقریب بن کر رہ گیا ہے، تحریک نہیں۔
اصل مزدور تو آج بھی فٹ پاتھ پر سو رہا ہے، ریڑھی پر وزن اٹھا رہا ہے، یا اینٹیں ڈھونے میں مصروف ہے—جبکہ بڑے بڑے ہالوں میں اُن کے نام پر نعرے لگانے والے سٹیج سے اُتر کر آرام سے اپنی گاڑیوں میں بیٹھ جاتے ہیں۔

یومِ مزدور اُس وقت بامعنی ہوگا جب مزدور کو انصاف، روزگار، تحفظ اور عزت دی جائے گی—نہ کہ صرف ایک دن کی تقاریر اور کھوکھلے وعدے۔