72

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔چک نمبر 248 گ ب کا رہائشی صابر احمد اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ 16 سالہ بیٹے عبداللہ کی پراسرار موت پر پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیورورپورٹ) تھانہ رجانہ پولیس 16سالہ میڑک کے طالب علم عبداللہ کی پراسرار قتل کا سراغ لگانے میں

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔چک نمبر 248 گ ب کا رہائشی صابر احمد اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ 16 سالہ بیٹے عبداللہ کی پراسرار موت پر پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیورورپورٹ)
تھانہ رجانہ پولیس 16سالہ میڑک کے طالب علم عبداللہ کی پراسرار قتل کا سراغ لگانے میں ناکام،بوڑھے والد کی وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب،آر پی او فیصل آباد ودیگر ارباب اختیار سے انصاف کی دہائی،چک نمبر 248گ ب کے رہائشی صابر احمد نے کہا ہے کہ میرے 16سالہ بیٹے عبداللہ کو قتل کرکے ایکسیڈنٹ کا نام دیا جارہا ہے، اس سلسلہ میں قبر کشائی کی درخواست دائرکر دی ہے،جبکہ تھانہ رجانہ پولیس تعاون نہیں کر رہی،چکرلگا لگاکر تھک گیا ہوں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہو گئے ،انہوں نے مزید کہا کہ ایک مشکوک شخص تقریبا 30/40 لوگوں ہمراہ رتھانہ رجانہ پیش ہوا اور بتایا کہ طالب علم عبداللہ کامیرے موٹرسائیکل کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہوا جس کے باوجودتھانہ رجانہ پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی ،جبکہ میرے بیٹے کے موٹرسائیکل میں پیٹرول نہ تھا اور وہ پیدل جارہا تھا ایکسیڈنٹ ناممکن ہے،پولیس ملزمان کے ساتھ سازبازہوکر خود ساختہ ایکسیڈنٹ رپورٹ بنا کر میرے بیٹے کی لاش کا سواد کر کے ظالم کی انتہاء کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں