جھنگ ( منیر حسین چدھڑ سے)منڈی مال مویشیاں مانک موڑ جھنگ کے ٹھیکیدار رانا سہیل اور شعیب قریشی کی بدماشی عروج پر بیوپاریوں سے 744000 روپے زبردستی چھین لیے پولیس کے آنے پر فرار ہوگئے تھانہ سٹلائٹ ٹائون جھنگ کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق منڈی مال مویشیاں مانک موڑ جھنگ کے ٹھیکیدار رانا سہیل اور شعیب قریشی بہت بڑا مافیا اور بدمعاش بن گئے آئے روز بیوپاریوں کو لوٹنے لگے ایف آئی آر کے مطابق 20/7/2024 ہفتہ منڈی پر آئے ہوئے سرگودھا کے بیوپاری شہباز اورکامران اقوام قریشی کو پرچی طے کرنے کے بہانے اغواء کر کے حمزہ پٹرولیم کے سامنے رانا حفیظ کالونی کے ایک کمرہ میں بند کر کے زود کوب کیا حبس بے جا میں رکھا اور شہباز سے 363000 اور کامران قریشی سے 381000 روپے کل مالیت 744000 روپے زبردستی چھین لیے اور آئندہ منڈی میں نہ آنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ہال بو کرنے پر لوگوں نے باہر نکالا ریسکیو 15 پر اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھ کر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے بیوباری شہباز ولد خالد محمود سرگودھا کے رہائشی کی مدعیت میں ملزمان رانا سہیل ٹھیکیدار منڈی مال مویشیاں،شعیب قریشی پارٹنر ٹھیکیدار،2 کس نامعلوم ملزمان کے خلاف بجرم 365/382 کے تحت تھانہ سٹلائٹ ٹائون جھنگ میں مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]