*پاکپتن:- دوکان کی ملکیت کے تنازعہ پر ملزمان کا نوجوان کو آگ لگا کر ہلاک کرنے کا معاملہ*
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب
آئی جی پنجاب کا ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
سفاک ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، آئی جی پنجاب
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، آئی جی پنجاب
ملزمان نے دوکان کی ملکیت کے تنازعے پر عباس نامی نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی ترجمان پنجاب پولیس