ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس کی کاروائی۔ منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس، ائس برآمد، مقدمہ درج، تفتیش جاری۔
ایس ایچ او نوازاحمدوٹو کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے قریبی گاؤں سے عادی منشیات فروش کو قابو کر کے 760گرام چرس اور20گرام ائس برآمد کرلی، اسی طرح دوسری کاروائی میں ملزم کو پکڑ کے 340 گرام چرس برآمدکرلی تیسری کاروائی میں ملزمان کو سپلائی کرنے والا مین ملزم مقبول احمدسکنہ 167-EBعارف والا کو پکڑ کر 2400 گرام چرس بر آمد کر لی ۔ملزمان کے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدما ت درج کرکے تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او نواز احمد وٹو نے میڈیا نماٸندگان سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف ہراول دستے کا کردار اداکر رہی ہے۔منشیات ایک لعنت ہے جوہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے۔عوام الناس کا بھی فرض ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]