November 16, 2026

بہاولنگر ()بھارتی آبی جارحیت اور بزدلانہ دھمکیوں کے خلاف اقلیتی برادری بھی میدان

IMG-20250427-WA0155

بہاولنگر ()بھارتی آبی جارحیت اور بزدلانہ دھمکیوں کے خلاف اقلیتی برادری بھی میدان میں آگئ ،پنجاب سٹی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں اقلیتی برادری کی بھارتی آبی جارحیت اور متنازع بیانات کی بھرپور مذمت،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی اقلیتی برادری کی جانب سے پاک فوج کےساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے خلاف پنجاب سٹی پریس کلب سے ریلوے چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئ،ریلی کی قیادت اقلیتی رہنما ساجن بھاٹیا نے کی،اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر والمیکی رہنماوں سمیت صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی،ریلی کے اختتام پر پنجاب سٹی پریس کلب بہاولنگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی رہنما ساجن بھاٹیا نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب امن و رواداری کا درس دیتے ہیں،انسانیت کا احترام اولین اقدام ہے،مگر مودی سرکار کو انسانیت سے کوئ سروکار نہیں ہے،پہلگام واقع ایک سوچی سمجھی خود ساختہ سازش تھی جس کا ملبہ پاکستان پر ڈالا گیا ہے،جو صرف اپنی سیاسی ساکھ بچانے کا بہانہ یے،ہم مودی سرکار کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائ کسی طور پر برداشت نہیں کی جائیگی کسی بھی جنونی اقدام سے پہلے مودی فتنہ سرکاریہ سوچ لیں کے پاک افواج آپ کےلیئے لوہے کا چنا ثابت ہوگی،پاکستان میں بسنے والے دو کروڑسے زائد اقلیتی برادری سپہ سالار حافظ عاصم منیر کی قیادت میں اپنی افواج کےہمراہ شانہ بشانہ سیسہ پلائ دیوار بن کر کھڑے رہے گے,کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا