تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم ہنگامی اجلاس
اجلاس کی صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ سینیئر سیاستدان محمود خان اچکزئی نے کی
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکریٹری جنرل و قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فرازاور مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن اجلاس میں شریک
چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصرعباس اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے سربراہ سید قاسم آغا کی بھی شرکت
اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال
اجلاس میں بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر اسیران کی رہائی کیلئے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری
جھوٹے، لغو اور بے بنیاد مقدمات میں جیل میں ناحق قید بانی چئیرمین عمران خان، ان کی محترمہ اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت تحریک انصاف کے تمام قائدین و کارکنان کو فوری رہا کیا جائے،قرارداد
عمران خان اور پارٹی کے دیگر عہدیداران کے خلاف قائم مقدمات قوانین اور انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، قرارداد
بنوں امن مارچ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ بھی قرارداد کا حصہ
بنوں امن مارچ میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تحقیقات کیلئے فوری آزاد جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، قرارداد
بنوں میں پرتشدد واقعات کی شفاف تحقیقات کیلئے حاضر سروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے جو کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ سے آزاد ہو، قرارداد
خیبر پختونخوا کے موجودہ آئی جی اور چیف سیکریٹری صوبے میں امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں لہذٰا ان کو فوری برطرف کیا جائے، قرارداد
قرارداد میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی اور بجلی گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لینےکا مطالبہ
پاکستان قوم بجلی گیس سمیت اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں تکلیف دہ اضافہ کی صورت غیر منتخب حکومت کی نااہلی کی قیمت ادا کر رہی ہے، قرارداد
نااہل حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے نتیجے میں عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور وہ گھر کا سامان بیچ کرروز مرہ کے ضروری اخراجات پورے کرنے پر مجبور ہے ، قرارداد
حکومت مہنگائی کم کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے اور قیمتوں میں اضافہ فوراً واپس لیا جائے، قرارداد
قرارداد میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم
مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے، قرارداد
آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے عدلیہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں، قرارداد
ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ بھی قرارداد کا حصہ
عوام کی غیر منتخب اور غیر نمائندہ فارم 47 کی حکومت فوری مستعفی ہو اور ملک میں نئے عام انتخابات کروائے جائیں، قرارداد
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ملک بھر میں اگلے جمعہ بروز 26 جولائی بعد از نمازجمعہ احتجاج کا اعلان
عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے اگلے جمعہ کو ملک گیر پرامن احتجاج کیا جائے گا، قرارداد