202

خوشاب (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو 16 جولائی 2024 کو دن 12 بجکر 5 منٹ پر ڈراؤننگ ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی

خوشاب (خصوصی رپورٹ)

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو 16 جولائی 2024 کو دن 12 بجکر 5 منٹ پر ڈراؤننگ ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی کہ نزد پل حافظاں والی شیر گڑھ نہر پیلو وینس کے مقام پر توازن برقرار نہ رہنے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی جس میں پیلو وینس کے 10 بچے سوار تھے پہلے روز ہی ریسکیو ٹیمز نے 4 بچوں کو بحفاظت نکال لیا جبکہ پانی میں ڈوب جانے والے 6 بچوں میں سے واٹر ریسکیو ٹیمز نے تیسرے روز تک کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دو حقیقی بھائیوں سمیت پانچ بچوں کی باڈی تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دی۔۔۔
جبکہ ایمرجنسی کے پانچویں روز آفتاب ولد متھیلا کی باڈی کی تلاش کے لئے ریسکیو ٹیموں کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن صبح 5 بجے سے جاری ہے ریسکیو آپریشن کے دوران نہر پل حافظاں والی سے ہیڈ شیر گڑھ کے مقام تک اور دریائے جہلم کا ایریا بھی سرچ کیا جا رہا ہے ریسکیو آپریشن میں 23 ریسکیورز اور 4 بوٹس حصہ لے رہی ہیں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں