*ہنی ٹریپ گینگ کے 16 کارندے گرفتار، راولپنڈی پولیس کے 5 پولیس اہلکار اور خواتین بھی شامل*
*ہنی ٹریپ گینگ کے 16 کارندے گرفتار، راولپنڈی پولیس کے 5 پولیس اہلکار اور خواتین بھی شامل*
راولپنڈی:
راولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ کرکے شہریوں کو لوٹنے والے دو سرگرم گینگز کے 16ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ جس میں پولیس کے پانچ حاضر سروس اہلکار بھی شامل ہیں۔
راولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ کر کے شہریوں کو لوٹنے والے دو گروہوں کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک گروہ میں پانچ راولپنڈی پولیس کے حاضر سروس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دوسرا گینگ مشرقی افریقن ملک ملاوی کی شہریت کی حامل پاکستانی نژاد خاتون آپریٹ کرتی تھی، ملزمان سے مجموعی طورپر شہریوں سے ہتھیائی گئی ساڑھ سات لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔
ملزمان سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے شہریوں کو پھانس کر تاوان اور بلیک کرکے رقوم ہتھیاتے تھے۔
ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار نے کہا کہ ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف جوڈیشل کاروائی کے ساتھ محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے محکمے سے ڈسمس کیا جارہا ہے۔