عمران خان کی اڈیالہ جیل میں گفتگو۔۔!!
کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے
ہماری پارٹی پر پہلے سے ہی پابندی تھی، اسے الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا
پارٹی کا چیئرمین وائس چیئرمین اور صدر پہلے سے ہی جیل میں تھے یہ پھر بھی کہتے ہیں کہ پارٹی پر پابندی لگائیں گے
مریم نواز کہتی ہے کہ ججز ٹھیک نہیں،ججز تب ٹھیک تھے جب ان کے کیسز ختم کئے گئے؟
اس مخصوص ایلیٹ طبقہ 60 سال سے ملک پر قابض اور حکمرانی کر رہی ہے
ایلیٹ نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ملک کو دائو پر لگا دیا ہے
یہی ایلیٹ ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتا
بنوں واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اس سے حالات مزید خراب ہوں گے
سب کو پتہ ہے بنوں واقعہ کے دوران ملٹری نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی
میرا مطالبہ ہے کہ بنو واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے
دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک نہیں جیتی جا سکتی جب تک قوم ساتھ نہ ہو
سب کو پتہ ہے ریلی پر فائرنگ کس نے کی وزیراعلی کے پی جب ملے کہوں گا بنوں واقعہ پر سخت موقف اختیار کرے
موجودہ وفاقی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے
آصف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہائوس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا
موجودہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں
ملک میں پہلے ہی مارشل لا کا نفاذ ہے ایس ائی ایف سی کیا ہے،حکومت کسی اور کے کنٹرول میں ہے
پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں کوئی فرق نہیں یہ ایک ہی ہیں دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں
تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلہ پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی
تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی سے تب بات کروں جب میں نے اقتدار میں آنا ہو
ملک میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد حل صاف شفاف انتخابات کا انعقاد اور بہتر معاشی اصلاحات ہیں
فچ کی رپورٹ بھی منظر عام پر ائی ہے لیکن مجھے علم ہے موجودہ حکومت انتخابات کی جانب نہیں جائے گی
یہ کہتے ہیں نو مئی ہم نے کیا ہمارا مطالبہ ہے کہ نو مئی پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے کیوں نہیں بنا
یہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہے،اس دن کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں سامنے نہیں لائی جا رہی
میں نے کہا تھا کہ ڈنڈلڈ لو کے بیان پر تحقیقات ہونی چاہیے ہم نے اس کے بعد الیکشن کے لئے دو حکومتیں خود ختم کی
ہمارے حکومتیں ختم کرنے کے باوجود انہوں نے 90 دن میں الیکشن نہیں کرائے ارٹیکل6 تو ان پر لگنا چاہئے
سپریم کورٹ نے ارٹیکل 6 لگانے کی بات نہیں،یہ کہا تھا الیکشن ہونے چاہئے
آرٹیکل 6 الیکشن کمیشن پر لگنا چاہئے
میں ساری زندگی جیل میں بیٹھنے کوتیار ہوں،اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں
انہیں ڈر ہے کہ کہیں حلقے نہ کھل جائیں یہ اسی لئے ججز تبدیل کر رہے ہیں
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود اگر الیکشن کمیشن سے پی ٹی ائی کو سیٹیں نہ ملی تو الیکشن کمیشن پر ارٹیکل 6 لگنا چاہئے
اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو جن لوگوں کے میں نے نام لیے تھے ان کو زندہ نہیں چھوڑوں گا