وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے 1000 زرعی گریجویٹس کےلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےلئے خواہشمند نوجوانوں سے پانچ اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع وہاڑی رانا محمد عارف کے مراسلہ کے مطابق زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت انٹرن شپ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ضلعی سطح پر ڈپٹی ڈائر یکٹر محکمہ زراعت (توسیع) کے دفتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے 25 سال تک کے خواہشمند زرعی گریجوایٹس درخواستیں جمع کراسکتے ہیں ۔درخواست فارم ہیلپ ڈیسک،تحصیل سطح پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر اور محکمانہ ویب سائٹ http://agriculture. gov.pkپر دستیاب ہیں امیدوار کیلئے متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے انٹرویو کے بعد منتخب امیدواروں کو متعلقہ ضلع،تحصیل میں خدمات دینا ہوں گی۔مزید معلومات کےلئے محکمہ زراعت کے دفاتر یا ہیلپ لائن 080017000 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]