November 16, 2026

خیبر پختونخواہ پولیس سے تبدیل ہونے والے ایس پی سید طلال احمد شاہ کے اعزاز میں سی سی

20250421_132331

خیبر پختونخواہ پولیس سے تبدیل ہونے والے ایس پی سید طلال احمد شاہ کے اعزاز میں سی سی پی او کی جانب سے اعزازی شیلڈ دی
پشاور ( سید گوہر شاہ)
تقریب میں سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے تبدیل ہونے والے ایس پی سید طلال احمد شاہ کی پیشہ ورانہ خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو قابل اور بہترین پولیس آفیسر قرار دیا، سی سی پی او قاسم علی خان نے کہا کے ایس پی سید طلال احمد شاہ نے دوران تعیناتی ملنے والے ٹاسکس کو ریکارڈ مدت میں تکمیل تک پہنچایا جس سے ان کی پیشہ ورانہ امور میں دلچسپی عیاں ہوتی ہے، انہوں نے ایس پی سید طلال احمد شاہ کی خدمات اور کارہائے نمایاں کو سراہتے ہوئے ان کو قابل، پروفیشنل اور دلیر پولیس آفیسر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی خدمات کو کپیٹل سٹی پولیس میں مدتوں یاد رکھا جائے گا
اس موقع پر ایس پی سید طلال احمد شاہ نے کہا کہ دہشت گردی سمیت ہر قسم کے چیلنجز کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والی فورس کا حصہ ہونے پر مجھے فخر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ بالخصوص پشاور پولیس میں گزرا وقت اور پشاور پولیس کی جانب سے ملنے والی عزت و محبت وہ ہمیشہ یاد رکھیں گےتقریب کے آخر میں *سی سی پی او قاسم علی خان* نے ایس پی سید طلال احمد شاہ کو خصوصی یادگاری شیلڈز بھی پیش کیا گیا