November 16, 2026

عادت سے مجبور یا پیشہ ؟

20250421_132331

عادت سے مجبور یا پیشہ ؟

‏افغان طالبان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت بھیجے جانیوالے خشک میوہ جات پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں  منشیات (افیون) برآمد

یہ سامان کابل سے قندھار میں افغان کسٹمز حکام نے کلیئر کیا، اور پھر چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان سے   کینیڈا بھیجا جانا تھا۔

یہ شپمنٹ سلطان محمد سلطانی ولد نور محمد، سکنہ قندھار، افغانستان کی جانب سے محمد کمپنی امپورٹ ایکسپورٹ، کینیڈا کے لیے بک کروائی گئی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق سامان کا اصل مالک قندہار کا رہنے والا افغان شہری ہے، جس کی شناخت افغان حکومت کے ساتھ وزارت خارجہ (MoFA) کے ذریعے واضح کر دی گئی ہے تاکہ مجرم کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔

خشک میوہ جات (کشمش) کی آڑ میں مہارت سے چھپائی گئی 2600 کلو گرام افیون برآمد

اپریل۱۹ ۲۰۲۵، کو اے این ایف پی سی یو ٹیم نے ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT) پر سامان کی مکمل تلاشی لی، جسکے دوران 2600 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔

منشیات کو انتہائی مہارت سے کشمش میں اس طرح ملایا گیاتھا کہ ان کا رنگ اور شکل ایک جیسی تھی، جس سے شناخت کرنا تقریباً ناممکن تھی۔

مجموعی طور پر 1816 کارٹن میں سے 260 کارٹن  میں سےافیون برآمد ہوئی۔

ہر کارٹن میں تقریباً 10 کلوگرام افیون ،کشمش کے ساتھ انتہائی مہارت سے ملی ہوئی تھی۔۔