وہاڑی(محمدمعظم جوئیہ ) گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کے خورشید ہال میں مقابلہ
وہاڑی(محمدمعظم جوئیہ ) گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کے خورشید ہال میں مقابلہ مصوری کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا نے عنوان ” اچھے لمس اور بُرے لمس” (گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ) کو تخلیقی صلاحیتوں سے اجاگر کیا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول اور سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز نے طلبہ وطالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور طالبات کی خدا داد تخلیقی صلاحیتوں کو خوب سراہا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ بچوں کو اچھے لمس اور برے لمس کے بارے میں سکھانا ان کی حفاظت اور بھلائی کو یقینی بنانے کا ایک اہم پہلو ہے مصوری مقابلوں کا مقصد بچوں کو اچھے لمس اور برے لمس (Touch) کے فرق کے بارے میں سکھانا ہے بچے نامناسب رویے کو پہچان سکیں اور اپنی ذاتی حدود کے حق کو سمجھ سکیں بچوں کو آگاہی سے بدسلوکی سے بچاؤ میں مدد ملے گی کہ کیا قابل قبول ہے اور کیا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں اور قابلِ اعتماد بڑوں کے درمیان کھلی بات چیت کو فروغ دینا ہے تاکہ بچے اپنے ناخوشگوار تجربات بتانے میں آرام دہ محسوس کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول اور سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز نے مصوری میں بہترین تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر طلبا میں انعامات بھی تقسیم کئے اس موقع پرڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلیمنٹری وومن عندلیب اصغر،سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول چوہدری عبدالرحمن، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر منیر احمد جوئیہ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم اور دیگرافسران موجود تھے