November 16, 2026

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) سول ڈیفنس آفیسر ریحان وڑائچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اڈا پپلی، چک

20250421_132331

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) سول ڈیفنس آفیسر ریحان وڑائچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اڈا پپلی، چک نمبر 34ڈبلیو بی،62ڈبلیو بی،وجھیانوالہ روڈ وہاڑی، چک نمبر 263ای بی اور 265ای بی بوریوالا میں متعدد پٹرول پمپس اورآئل یونٹس کو چیک کیا اور کسی بھی مجاز اتھارٹی کی جانب سے اجازت نامہ اور Kفارم نہ ہونے پر دو پمپس اور دو آئل یونٹس کو سیل کر دیا گیااور 2مقدمات کا اندراج کرایا گیا سول ڈیفنس آفیسر ریحان وڑائچ نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنیوالے پٹرول پمپس کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں پٹرول پمپس مالکان تمام قانونی تقاضے پورے کریں تا کہ و ہ بہترین انداز سے اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔ سول ڈیفنس آفیسر نے مزید کہا کہ این او سی اور Kفارم کے بغیر کسی کو بھی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہے خلاف ورزی کرنیوالے پٹرول پمپس کو فوری طور پر سیل کیا جائے گا اوران کے خلاف سخت کاروائی ہو گی