وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہدوحید نے اجلاس کو انسداد پولیو مہم کے پہلے روز اہداف کے حصول بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے انسداد پولیو مہم سوفیصد اہداف کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل ہے 5سال تک کی عمرکا کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے محروم نہ رہے کیونکہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد اہداف کا حصول اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے ہیروز ہیں، قوم کے نونہالوں کو محفوظ بنانے کے لیے ان کا جذبہ اور محنت لائقِ تحسین ہے اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں جا کر انسداد پولیو مہم بہتر بنانے کیلئے کوارڈینیشن کریں ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر احسان احمد نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر احسان احمد اور دیگر افسران موجود تھے اے سی بوریوالا ملک فاروق احمد اور اے سی میلسی خلیل احمد بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔