ویلڈن ! جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان، سی ای او ایجوکیشن خوشاب خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف
ویلڈن ! جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان، سی ای او ایجوکیشن خوشاب
خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف
اللہ زمین و آسمان اور ان دونوں کے درمیان ہر چیز کا خالق ہے ۔ اس کی تخلیق کا شاہکار، ہم انسان ہیں ، جس کو فرشتوں اور جنوں پر فضیلت عطا ہوئی ، اس کو اللہ نے یہ اعزاز ، احترام اپنی عطا کردہ اس نعمت کے ذریعے بخشا جس کو علم کہا جاتا ہے ۔ انسان مسجود ملائکہ اس ایک اعزاز نے عطا کیا اور انسان کا یہ اعزاز اپنی عظمت کی آخری بلندی کو اس وقت پہنچ گیا جب قرآن اللہ کے اخری نبی اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا ۔ قرآن پاک نے ہم پہ علم کی عظمت واضح کی اور صاحب قرآن، صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے طلب علم ہر مرد و عورت پر فرض کیا،عالم کو زاہد و عابد پہ فضیلت عطا ہوئی اور یوں پڑھنا، پڑھانا ،لکھنا، لکھانا بہترین عبادت قرار پایا ۔ وہ لوگ معاشرہ کے سب سے قابل احترام شخص ہیں جو اس کار خیر میں خود کو ہمہ وقت مصروف رکھتے ہیں ۔ اللہ تعالی ا کے انسانوں پر انگنت احسانات ہیں سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اس نے انسان کو قلم کے ذریعے سے علوم و فنون کی تعلیم دی ۔ علم ایسی لازوال دولت ہے جو قوت، امن ،سربلندی اور سرفرازی عطا کرتی ہے ۔ انسانیت کا شرف و بزرگی علم سے وابستہ ہے ۔ بلا شبہ وہ عظیم شخصیات معاشرے کی محسن ہوتی ہیں جو علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کے لیے شب و روز پر خلوص طور پر کوشاں رہتی ہیں ۔ ضلع خوشاب کی سرزمین وہ خوش قسمت سرزمین ہے کہ جہاں پر اللہ تعالی ا نے ایک ایسی ہی علم دوست عظیم شخصیت عطا کی ہے جو اعلی ا انتظامی صلاحیتوں کی بھی حامل ہے۔ وہ عظیم المرتبت اورممتاز علمی شخصیت سی ای او ایجوکیشن جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی صورت میں عطا کی گئ ہے۔ محکمہ ء تعلیم پنجاب کے سرمایہ ء افتخار جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کا تعلق مردم خیز ضلع بھکر (سرگودھاڈویژن )سے ہے ، موصوف عزم و ہمت ، توکل ، محنت ، دیانت داری اور خود داری کے پیکر ہیں ۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان شفیق، خلیق، مشفق اور ملنسار ہیں۔
بقول شاعر :۔
اپنی تو مثال ہے اس شجر کی طرح
اوروں کو چھاؤں دے اور خود دھوپ میں جلے
جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی شخصیت پیکر محبت و خلوص، انکسار و مروت ہے ۔ بقول شاعر :۔
جو اعلی ا ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیں
کہ صراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ
اگر محترم المقام جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی عظیم شخصیت کا گہرا مطالعہ کیا جائے تو یہ نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے کہ ان کا ظاہر و باطن ایک ہے اور وہ انسان دوست ہیں، محب وطن اور ایک ذمہ دار شہری ہیں ۔ وطن عزیز کی محبت ان کی رگوں میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ، اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے وہ ہمہ وقت پرعزم نظر آتے ہیں ۔ محکمہ ء تعلیم کے سرمایہ ء افتخار جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان ملنسار، پروقار، ہردلعزیز اور خوش گفتار شخصیت کے مالک ہیں ۔
بقول ڈاکٹر وزیر آغا
وہ خوش کلام ہے اتنا کہ اس کے پاس ہمیں
طویل رہنا بھی لگتا ہے مختصر رہنا
جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان بنیادی طور پر ایک ماہر تعلیم اور تجربہ کار کہنہ مشق استاد ہیں اور دینی جذبے کے تحت بچوں کو تعلیم دینے اور اپنے شاگردوں سے اپنے بچوں کی طرح پیار کرنے والے شخص ہیں ۔ بطور انتظامی آفیسر اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے انہیں اعلی ا انتظامی صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کے قول و فعل سے یہ بات عیاں ہے کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کرنے کے عظیم جذبہ سے سرشار ہیں ۔ اللہ تعالی ا نے جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کو فن خطابت کے منفرد انداز سے بھی سرفراز کیا ہے ۔ آپ ایک شعلہ بیان مقرر ہیں ہمیشہ موثر تقریر کرتے ہیں ۔ بقول شکیل بدایونی جب تقریر کرتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے ۔
نغمہ عشق سناتا ہوں میں اس شان کے ساتھ
رقص کرتا ہے زمانہ میرے وجدان کے ساتھ
جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے بطور سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب انقلابی تعلیمی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ حال ہی میں محکمہ ء تعلیم حکومت پنجاب نے آپ کو محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ اتھارٹی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں ۔ موصوف اپنے عہدے کا قلمدان سنبھالتے ہی شب و روز محکمہ ءتعلیم ضلع خوشاب کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور عملی کردار ادا کرتے ہوئے کوشاں نظر آتے ہیں ، اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان اور ان کی پوری ٹیم کوعلم و ادب کے فروغ کے عظیم مشن میں شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں ۔آمین ۔ ضلع خوشاب کی یہ خوش قسمتی ہے کہ اعلی ا خدا داد صلایتوں کے حامل سی ای او ایجوکیشن جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی قیادت میں اعلی ا صلاحیتوں کے حامل آفیسرز صاحبان ، وزیراعلی اپنجاب ، صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے ویژن کے مطابق تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ بر سبیل تذکرہ راقم الحروف یہاں واضح کرتا چلے کہ جس طرح سے جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان، سی ای او ایجوکیشن اعلی ا انتظامی صلاحیتوں سے سرفراز ہیں، اسی طرح اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے انہیں فرض شناس اور بہترین صلاحیتوں کی حامل آفیسرز کی ٹیم بھی عطا کی ہے ۔جن میں ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز ڈسٹرکٹ خوشاب فیض الحسن ملک ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپور تھل ظہیر عباس بھٹی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل خوشاب ملک قیصر عباس کھارا ، ڈی او سیکنڈری سکولز محمد یاسین ، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری سکولز ملک شیر بہادر ، اسی طرح تحصیل قائد آباد اورتحصیل نوشہرہ کے آفیسرزتعلیم سمیت ڈی ای او زنانہ ،ڈپٹی ڈی ای اوز زنانہ اور ضلع بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز مردانہ و زنانہ ضلع خوشاب اس قابل فخر ٹیم کا حصہ ہیں ،جو سی ای او ایجوکیشن موصوف کی قیادت میں محکمہ ءتعلیم حکومت پنجاب کے ارباب بست وکشاد کے ویژن کے مطابق ضلع خوشاب میں شعبہ ء تعلیم کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ علم و ادب کے درخشندہ ستارے، عزت مآب، فیض انتساب، آنجناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نےمحکمہء تعلیم ضلع خوشاب کی باگ ڈور سنبھالنے کے ساتھ ہی جو شب و روز پر خلوص محنت کی اور اپنے آفیسرز کی مخلص اور فرض شناس ٹیم سے جو بھرپور کام لیا اس کے نتیجے میں اللہ تعالی اکے فضل و کرم سے جہاں ڈسٹرکٹ خوشاب کا ایجوکیشنل ٹیمپو پنجاب بھر میں ممتاز مقام حاصل کر چکا ہے وہیں جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کے مطابق اب تو صوبائی وزیر تعلیم نے بھی اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ ضلع خوشاب اس وقت مقررہ اہداف کے حصول میں پہلے نمبر پر جا رہا ہے ، جو کہ ضلع بھر کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ بلا شبہ اس کا کریڈٹ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے ۔ سی ای او ایجوکیشن خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی ایک اور علم دوستی کی شاندار اور قابل تقلید مثال یہ سامنے آئی ہے کہ ان کی رہنمائی میں کی ضلع خوشاب کے مختلف سرکاری سکولز کے سربراہان اور اساتذہ کرام نے کمیونٹی کے مالی تعاون سے تعلیمی اداروں میں سولر پینل نصب کروانے شروع کر رکھے ہیں جن کا سارا خرچہ عوامی سماجی حلقے ،نمائندہ والدین اور مخیر حضرات خود برداشت کر رہے ہیں ، جناب سی ای او ایجوکیشن نے درحقیقت ضلع خوشاب کے لوگوں کو ایک نیا ولولہ عطا کر دیا ہے ۔ موصوف یہ چاہتے ہیں کہ سخت گرمیوں کے موسم میں ہمارے تعلیمی اداروں میں نونہالان وطن کو حصول تعلیم کے دوران ہرگز برقی رو کے تعطل کی وجہ سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ روانی سے اپنا تعلیمی عمل جاری رکھ سکیں ۔ چنانچہ اس عظیم مشن کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور اس کے تحت اب تک تادم تحریر جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان 30 سولر پینلز کا افتتاح کر چکے ہیں ۔ ضلع خوشاب کے اساتذہ کرام اپنے آفیسرز صاحبان کی نگرانی میں جہاں تعلیمی اداروں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں وہاں تعلیمی اداروں کی خوبصورتی کے عمل میں بھی ان کا کردار مثالی ہے ،اس حوالے سے متعدد تعلیمی اداروں کی عالیشان عمارتیں قابل دید ہیں ،جن میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ وپیراستہ کیا جا رہا ہے ، ان خوبصورت سکولوں کی عمارات دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ بلا شبہ سرکاری سکول معیاری سکول کا نعرہ حقیقت بن رہا ہے ۔ قارئین محترم ! یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ محکمہ تعلیم ءضلع خوشاب کی حسن کارکردگی کے نتیجے میں ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں نے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی حسن کارکردگی کی شاندار روایات اور مثالیں قائم کی ہیں۔ ،ان قابل رشک اداروں کی انتظامیہ کی محنت شاقہ کے نتیجے میں یہ ادارے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلی ا روایات کے حامل ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان ضلع کے طول و عرض میں تواتر سے سرکاری تعلیمی اداروں کے دور کر رہے ہیں اور ان کے ان دوروں کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ موصوف رات کے وقت بھی سرکاری تعلیمی اداروں کا وزٹ کر کے یہ چیک کرتے ہیں کہ ان قومی اداروں کی رکھوالی پر مامور عملہ کیسے فرض شناسی سے کام لے رہا ہے ۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان در حقیقت نونہالان وطن کے روشن مستقبل کے خواہاں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک و قوم کے لیے درخشندہ ستارے نور علم سے مالا مال ہو کر قومی امنگوں کی ترجمانی کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کر سکیں ۔ سی ای او ایجوکیشن موصوف سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری ، داخلہ مہم کی کامیابی، تعلیمی اداروں کی تزئین و آرائش اور دستیاب وسائل کے درست استعمال کے لیے مرحلہ وار تحصیل لیول پر میٹنگز کا انعقاد کر رہے ہیں ۔ قارئین محترم ! جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے خوشاب میں تعیناتی کے ساتھ ہی مختصر عرصے میں جو شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کا ذکر خیر کرنے کے لیے یہ ایک کالم ناکافی ہے انشاءاللہ پھر کبھی اس حوالے سے رقمطراز ہوں گا تاہم بر سبیل تذکرہ یہاں یہ بات کہنا مناسب ہوگی کہ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے اپنی اعلی ا انتظامی صلاحیتوں کا لوہا خوب منوایا ہے جس کا اعتراف صوبائی لیول پر کیا جا رہا ہے ۔ بقول حفیظ جالندھری :۔
حفیظ اہل زباں کب مانتے تھے
بڑے زوروں سے منوایا گیا ہوں
آخر پر راقم الحروف اللہ تبارک و تعالی ا کے حضور دعا گو ہے کہ وہ عظیم بابرکت ذات والا صفات محکمہ ءتعلیم ضلع خوشاب کے سرمایہ ء افتخار جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب کی قیادت میں جملہ آفیسرز صاحبان کی زیر نگرانی ہمارے تعلیمی اداروں کو اسی طرح مزید شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کریں ۔ آمین