سکھر(بیورو سید نصیر حسین زیدی )قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی واردات اسکول
سکھر(بیورو سید نصیر حسین زیدی )قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی واردات اسکول ٹیچر سے موٹرسائیکل موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی ضلع سکھر کے مختلف شہری و دیہی علاقوں میں موٹرسائیکل چوری اور اسلحے کے زور پر چھیننے کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے تازہ واقعہ روہڑی کے نواحی علاقے دبر تھانے کی حدود گلرگوٹھ قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اسکول ٹیچر عبدالقادر چاچڑ کو اسلحے کے زور پرروک کرموٹرسائیکل، قیمتی موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیامتاثرہ شخص کے مطابق ملزمان واردات کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ دبر پولیس اسٹیشن کو دی گئی جہاں رسمی رپورٹ درج کرلی گئی ہے علاقہ مکینوں نے پولیس کی ناقص کارکردگی اور بڑھتے ہوئے جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے