سکھر(بیورو ۔سد نصیر حسین زیدی )سکھرکے جڑواں شہرروہڑی میں مذبحہ خانے کی
سکھر(بیورو ۔سد نصیر حسین زیدی )سکھرکے جڑواں شہرروہڑی میں مذبحہ خانے کی عدم موجودگی جانور کھلے عام ذبح کیے جارہے ہیں وٹنری چیکنگ کا کوئی نظام نہیں،بیمارو کمسن جانور بھی ذبح ہونے لگے گوشت مارکیٹ خستہ حال،صفائی ستھرائی کا انتظام نہ ہونے کے برابرقصائی دکانوں کے باہر گلی محلوں اور سڑک کنارے جانور ذبح کرنے لگے تعفن گندگی اور غیر معیاری گوشت سے شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے شہری حلقوں اور سماجی تنظیموں کا حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تاریخی اور گنجان آباد شہر روہڑی میں بلدیاتی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گزشتہ کئی سالوں کے دوران بڑے یا چھوٹے جانوروں کے لیے کوئی باقاعدہ سرکاری مذبحہ خانہ قائم نہ ہو سکا مذبحہ خانے کی عدم موجودگی کے باعث شہر بھر میں قصائی حضرات کھلے عام اپنی مرضی کے مقامات پرجانور ذبح کررہے ہیں جہاں نہ صفائی کا کوئی انتظام ہوتا ہے نہ ہی وٹنری ماہرین کی موجودگی یقینی بنائی جاتی ہےشہری حلقوں کے مطابق جانوروں کی صحت کی جانچ کا کوئی موثر میکانزم موجود نہ ہونے کے باعث بیمار،کمزور اور نابالغ جانور بھی ذبح کر دیے جاتے ہیں اس صورت حال نے شہر میں غیر معیاری اور ممکنہ طور پر مضر صحت گوشت کی فروخت کو عام کر دیا ہے جو کہ نہ صرف انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے بلکہ اخلاقی اور قانونی طور پربھی تشویش ناک ہے شہر کی مرکزی گوشت مارکیٹ عمارت خستہ حالی کی تصویر بنی ہوئی ہے جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے یہی وجہ ہے کہ گوشت کی فروخت اب دکانوں سے نکل کر گلیوں،چوراہوں،سڑکوں کے کناروں اور محلوں میں عام ہوتی جا رہی ہے متعدد دکاندار اپنی دکانوں کے سامنے یا قریبی سڑکوں پر ہی جانور ذبح کر رہے ہیں جس سے نہ صرف تعفن پھیلتا ہے بلکہ مکھیاں،کیڑے اور دیگر بیماریوں کے جراثیم بھی پنپنے لگے ہیں شہریوں،سماجی تنظیموں اور صحت عامہ کے ماہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پرشہر میں جدید سہولیات سے آراستہ مذبحہ خانہ قائم کیا جائے وٹنری ڈاکٹرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اورگوشت کی فروخت کے لیے مخصوص،محفوظ اور صحت مند مقامات مختص کیے جائیں تاکہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت مہیا ہو سکے