جسٹس جمال مندو خیل نے 9 مئی ضمانت کیس میں 5 ملزمان کو بری کرتے ہوئے اہم ریمارکس
جسٹس جمال مندو خیل نے 9 مئی ضمانت کیس میں 5 ملزمان کو بری کرتے ہوئے اہم ریمارکس دئیے جو کسی میڈیا چینلز نے اپنی ہیڈلائنز میں نہیں دکھائے۔ پوچھا کہ اس مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات کیوں لگائی ہیں؟ جس پر پنجاب حکومت کے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔ جس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہ پھر آپ کو علم ہی نہیں کہ دہشتگردی ہوتی کیا ہے۔ دہشتگردی سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور اور کوئٹہ کچہری میں ہوئی تھی۔ ریلی نکالنا کہاں سے دہشتگردی ہوئی؟ کیا ایک ہیڈ کانسٹیبل کے بیان پر سابق وزیراعظم کو غدار مان لیں؟ خدا کا خوف کریں، یہ کس طرف جارہے ہیں۔