November 16, 2026

اسرائیل نے فرانسیسی ارکان پارلیمںٹ اور عہدے داران کے ویزے منسوخ کر دیے !

20250421_132331

اسرائیل نے فرانسیسی ارکان پارلیمںٹ اور عہدے داران کے ویزے منسوخ کر دیے !

اسرائیلی حکومت نے 27 فرانسیسی ارکانِ پارلیمنٹ اور حکومتی عہدے داران کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں جن کا دو روز بعد اسرائیل اور فلسطینی اراضی کا دورہ متوقع تھا۔ ان تمام فرانسیسیوں کا تعلق بائیں بازو سے ہے۔ اس بات کا اعلان مذکورہ گروپ نے اتوار کے روز کیا۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے حال ہی میں برطانیہ کی حکمران جماعت “لیبر پارٹی” کے دو ارکانِ پارلیمنٹ کو بھی ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

یہ تنازع ایک ایسے سفارتی تناؤ کے بیچ سامنے آیا ہے جب فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے حالیہ دنوں میں کہا کہ فرانس جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ ماکروں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو پر، غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے دباؤ ڈالنے کی کوشش بھی کی ہے۔

اسرائیلی وزارت داخلہ کے مطابق، ان 27 افراد کے ویزے اُس قانون کے تحت منسوخ کیے گئے ہیں جو اسرائیل کے خلاف کام کرنے والے افراد کے داخلے پر پابندی کی اجازت دیتا ہے۔ متاثرین میں سے 17 افراد، جن کا تعلق فرانس کی ماحولیاتی اور کمیونسٹ جماعتوں سے ہے، انھوں نے اس فیصلے کو “اجتماعی سزا” قرار دیتے ہوئے فرانسیسی صدر میکروں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

اپنے بیان میں ان افراد نے کہا کہ انھیں فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے پانچ روزہ دورے کی دعوت ملی تھی۔ اس دورے کا مقصد “بین الاقوامی تعاون اور امن کی ثقافت” کو فروغ دینا تھا۔

گروپ کا کہنا ہے کہ “پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ہماری روانگی سے صرف دو روز قبل، اسرائیلی حکام نے ہمارے وہ ویزے منسوخ کر دیے جو ایک ماہ پہلے منظور ہو چکے تھے”۔

گروپ نے سوال اٹھایا کہ اس “اچانک اور اجتماعی سزا جیسے فیصلے” کی کیا وجہ ہے، اور اسے فرانسیسی – اسرائیلی سفارتی تعلقات میں ایک “بڑی دراڑ” قرار دیا۔

وفد میں شامل نمایاں شخصیات میں قومی اسمبلی کے ارکان فرانسوا روفان، الیکسی کوربیئر، اور جولی اوزین (ماحولیاتی پارٹی)؛ نیز کمیونسٹ رکن سومیا بوروہا اور سینیٹر ماریان مارگا شامل ہیں، جب کہ باقی ارکان میں بائیں بازو کے میئرز اور مقامی نمائندے شامل ہیں۔

وفد نے صدر میکروں سے ملاقات اور حکومت کی جانب سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا تاکہ اسرائیل انہیں داخلے کی اجازت دے۔ وفد کا کہنا ہے کہ ان کی جماعتیں عرصہ دراز سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حامی رہی ہیں، اور میکروں بھی کہہ چکے ہیں کہ یہ ممکنہ طور پر جون میں کسی بین الاقوامی کانفرنس میں عمل میں آ سکتا ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں اسرائیل نے برطانوی پارلیمنٹ کے دو ارکان، یوان یانگ اور ابتسام محمد، کو تل ابیب کے ہوائی اڈے پر روک کر ملک بدر کر دیا تھا، جس پر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے “ناقابلِ قبول” قرار دیا۔

فروری میں بھی اسرائیل نے یورپی پارلیمنٹ کی دو بائیں بازو کی ارکان، فرانسیسی – فلسطینی ریما حسن اور آئرش نژاد لین بویلان، کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “فلسطینی ریاست کا قیام دراصل دہشت گردی کو ایک بڑا انعام دینا ہے