جھنگ (محمد ناصر) صوبائی حکومت نے صفائی ستھرائی کے معاملات کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
جھنگ (محمد ناصر) صوبائی حکومت نے صفائی ستھرائی کے معاملات کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کر کے صاف ستھرے پنجاب کا نعرہ دیا تھا لیکن جھنگ میں ویسٹ مینجمنٹ کا نااہل عملہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو ناکامی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے جھنگ کے گلی محلوں گھروں اور نالیوں کی صفائی دو دو ہفتوں بعد ہو رہی ہے نکالا گیا کوڑا کرکٹ خشک ہو کر دوبارہ نالیوں میں گر کر نکاسی آب میں رکاوٹ بن رہا ہے محلہ احمد نگر حسین آباد مرضی پورہ قاسمی کالونی کے علاوہ دیگر شہری علاقوں اور ملحقہ گندی نالیاں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا منہ چڑا رہی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر بلدیات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈی سی جھنگ اور متعلقہ ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے