November 16, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف تھر کے مختلف گاؤں خصوصی اسلام کوت

IMG-20250422-WA0310

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف تھر کے مختلف گاؤں خصوصی اسلام کوت کے آس پاس کے دیہات لَٻو، سرنگھو، کہَڙي، مِٺڑیو سومرو، موڙاڻي، کاکڻهار بجیر، گلو جو تڑ، موڙاڻي سمیت تھرپارکر کے مختلف دیہاتوں میں تھر کی خوبصورتی کہلانے والے موروں میں بیماری پھیلنے کے باعث بڑی تعداد میں مور مرنے لگے ہیں اور کئی مور بیمار ہیں۔ جبکہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متاثرہ دیہاتوں میں نہ کوئی ٹیم پہنچی ہے اور نہ ہی بیماری کی تصدیق کی گئی ہے دیہاتیوں اعجاز بلوچ، نیاز گاهو، عطا اللہ بلوچ، گل محمد وسائی پوٽو، میر بلوچ، موسیٰ خاصخیلی، راہب خاصخیلی، معشوق بجیر اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر موروں کا علاج کیا جائے۔ تھر کے خوبصورت مور پرندے، جن سے ہر تھر کا باسی محبت کرتا ہے اور انہیں اپنے گھر کا فرد سمجھتا ہے، کو بچایا جائے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوراً ٹیمیں بھیجی جائیں اور فطرت کی اس خوبصورتی، مور پرندوں کو مرنے سے بچایا جائے۔