November 16, 2026

*تحصیل مری کے تمام سرکاری ہسپتال بند، عوام کو شدید مشکلات*

20250421_132331

*تحصیل مری کے تمام سرکاری ہسپتال بند، عوام کو شدید مشکلات*

*تحصیل مری کے تمام سرکاری ہسپتال بند رہے، جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپتالوں کی بندش کی وجہ طبی عملے کی جانب سے نجکاری کے خلاف احتجاج بتائی جا رہی ہے۔*

*مختلف ہسپتالوں کے دروازوں پر تالے لگا دیے گئے ہیں اور احتجاجی بینرز آویزاں ہیں، جن میں درج ہے: “ہسپتال کی نجکاری کے خلاف، سرکاری ہسپتال بند ہیں۔ آزاد طبی بھرتی۔”*

*اس اچانک بندش سے نہ صرف مریض متاثر ہو رہے ہیں بلکہ ان کے ہمراہ آنے والے افراد بھی سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ دور دراز علاقوں سے علاج کی غرض سے آنے والے لوگ مایوس ہو کر واپس جانے پر مجبور ہیں۔*

*عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں اور ہسپتالوں کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ مری میں صحت کی سہولیات متاثر نہ ہوں۔*