November 16, 2026

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز وہاڑی عابدہ حنیف وٹو نے چک نمبر 62

IMG-20250422-WA0308

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز وہاڑی عابدہ حنیف وٹو نے چک نمبر 62 ڈبلیو بی میں پیمانہ کم شکایت پر پٹرول پمپ کو سیل اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تفصیل کے مطابق ندیم قیصر نامی شخص نے اپنی گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کیلئے چک نمبر 62 ڈبلیو میں واقع ABH پٹرولیم سروس پر روکا۔ اور 40 لیٹر کیپسٹی والی گاڑی کی ٹینکی فل کرنے کا کہا۔ جبکہ پٹرول پمپ کا پیمانہ کم ہونے سے گاڑی میں 51 لیٹر پٹرول ڈالا گیا جس پر ندیم قیصر نامی شخص نے وزیر اعلی پنجاب شکایت پورٹل پر اور چک نمبر 62 ڈبلیو بی کی پٹرولنگ پولیس کو شکایات کیں وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت پورٹل سے ہدایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابد حنیف وٹو نے موقع پر جا کر پٹرول پمپ کا پیمانہ چیک کیا جو کہ کم پایا گیا جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابد حنیف وٹو نے شکایت کنندہ اور پٹرولنگ پولیس کی موجودگی میں کاروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ کو سیل کر دیا اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابد حنیف وٹو نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے پیمانے میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جس کیلئے بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں