November 16, 2026

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اجلاس، کرایہ تعیناتی کمیٹیوں کی تشکیل پر پیش رفت کا جائزہ

20250421_132331

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اجلاس، کرایہ تعیناتی کمیٹیوں کی تشکیل پر پیش رفت کا جائزہ

بہاولنگر () ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم خریداری مہم کے دوران اجناس کی ترسیل کے لیے کرایہ تعیناتی کمیٹیوں کی تشکیل اور کرایوں کے تعین کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، ضلعی انتظامیہ، محکمہ خوراک اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا کہ بیشتر اضلاع میں کرایہ تعیناتی کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں اور کرایوں کے تعین کے عمل میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ باقی تحصیلوں میں بھی مقررہ مدت کے اندر یہ عمل مکمل کیا جائے تاکہ گندم کی ترسیل میں کسی قسم کی تاخیر یا دقت نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر
ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور تمام اقدامات عوامی مفاد اور کسانوں کی سہولت کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے کرایہ جات کا تعین کیا جا رہا ہے تاکہ ٹرانسپورٹرز اور خریداروں دونوں کو سہولت میسر آ سکے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ اداروں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ گندم خریداری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

—