November 16, 2026

میلسی کے شہری چوروں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر۔ شہری نقدی اور موبائیل سے محروم۔

20250421_132331

میلسی کے شہری چوروں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر۔
شہری نقدی اور موبائیل سے محروم۔

میلسی (محدمختارسولگی ) دن دہاڑے ڈکیتی کی واردآت میں تین مسلحہ افرادنے محنت کش سے 70000 ہزارنقدی و موبائل چھین لیا ۔بروقت اطلاع کے باوجود پولیس ایک گھنٹہ تاخیرسے پہنچی ۔میلسی شہر کے گنجان آباد علاقے پرانااسٹیڈیم روڑ نزد شہداء مسجد کےقریب نجی کمپنی کاسیلزمین حمزہ ریکوری کےبعد ڈسٹری بیوشن شاپ پر جارہاتھاکہ چائنہ موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے روکا نقدی اور موبائل چھین کرفرار ہوگئے متاثرہ نے ون فائیو پرکال کی لیکن پولیس تھانہ سٹی ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی متاثرہ حمزہ نے ایف آئی آر اندراج کےلئے تھانہ سٹی میں درخواست جمع کروادی ہے لیکن تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔