November 16, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہاؤسنگ کالونی میں سرکاری بچیوں کے

20250421_132331

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہاؤسنگ کالونی میں سرکاری بچیوں کے اسکول میں نہایت ہی لاپرواہی اور غفلت کا آزادانہ استعمال کوئی پوچھنے والا نہیں اسکول میں مبینہ طور پر گروپ بندی سینکڑوں بچیوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے تفصیلات کے مطابق شہر کے ہررونق علاقہ ہاؤسنگ کالونی میں بچیوں کے سر کاری اسکول میں پڑھائی لکھائی صرف نام کی رہ گئی ہے اسکول کی باگ دوڑ ٹیچر سٹوڈنٹس نے سنبھالی ہوئی ہے کچھ دن قبل اسکول کے رزلٹ کارڈ ٹیچرز نے اسکول کی بچیوں سے پر کروائے جس میں کسی کو نمبر زیادہ لگا دئیے گئے کسی بچی کو کم رزلٹ کارڈ پر اسکول کانام غلط والد کا نام غلط بچی کا خود کا نام غلط نمبر غلط درج کئے گئے کوئی پوچھنے والا نہیں سال بھر کا نتیجہ اگر اسکول کے سٹوڈنٹس نے تیار کرنا ہے تو اسکول کی ٹیچرز لاکھوں روپے تنخوائیں صرف آسکول میں موبائل فون چلانے اور گپے شپیں لگانے کے لئے آتیں ہیں کوئی والدین شکایت لے کر جائے تو سب سب ٹیچر ایک دم سے اس پر ہیوی ہو جاتیں بجائے اس کی بات سننے کے اس کو خاموش کرانے کی کوشش کرتیں ہیں اور کہتی ہیں جو ہوتا ہے کر لو ہمارا صاف ستھرا پنجاب کب ترقی کرے گا اور کب ہم اپنے پنجاب پر فخر کر سکیں گے سارادن بچیاں اور اسکول کی ٹیچرز وغیرہ ٹائم پاس کر کے گھروں کو لوٹ جاتیں ہیں کچھ بچیاں تو اپنی تعلیم کو مکمل کرنے کے لئے آسکول سے دوسرے اسکول چلی گئی ہیں تاکہ بھتر معیاری تعلیم سے آراستہ ہو سکیں والدین نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اور محکمہ تعلیم کے اعلی افسران سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے