November 16, 2026

آج وکلاء کی کور کمیٹی کا اجلاس دوپہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، سندھ لائر ایکشن کمیٹی قائم کی جائے گی

20250421_144755

۔ناظرین اپکو لیے چلتے ھیں سندھ کے تیسرے بڑھے شہر سکھر۔۔۔ جہاں سے لاین پر موجود ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔
جی نصیر زیدی ناظرین کو کیا آپ ڈیٹ دے رھو
آج وکلاء کی کور کمیٹی کا اجلاس دوپہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، سندھ لائر ایکشن کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں سندھ ہائیکورٹ بارز کے صدور سرفراز میتلو، اطہر عباس سولنگی، عامر نواز وڑائچ، قربان ملاڻو، ایاز تنیو اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے صدور اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جبکے شام 5 بجے وکلاء آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے دھرنے کے باعث کشمور، کندھ کوٹ اور شکارپور سے بھی ٹریفک مکمل طور پر بند ہے، تیل کا کوئ ٹینکر پنجاب نہیں جانے دیا جائے گا گزشتہ روز کشمور میں غنڈوں نے حملہ کر کے وکلاء پر تشدد کیا اور سڑک کھلوائی، آج دوبارہ بند کی گئی ہے عدالتی کارروائیوں کا بھی بائیکاٹ کیا جا رہا ہے، خدشہ ہے کہ مکمل بائیکاٹ کیا جا سکتا ہے وفاقی حکومت نوٹس لے اور نوٹیفکیشن جاری کرے، پنجاب کو روزانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ببرلو بائی پاس پر دھرنے کو 4 دن ہو گئے ہیں،عدالتوں میں بھی مکمل طور پر بائیکاٹ کرایا گیا ہے۔
پورے سندھ کے وکلاء دھرنے میں شرکت کریں گے،