171

پاکستان بار کونسل بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسیشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بنوں میں امن ریلی پر فورسسز کی جانب سے فائرنگ متعدد افراد کے ہلاکت اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے بیان میں کہا

پاکستان بار کونسل بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسیشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بنوں میں امن ریلی پر فورسسز کی جانب سے فائرنگ متعدد افراد کے ہلاکت اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے بیان میں کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کرے لیکن آج بنوں کے پرامن امن ریلی جس کا نعرہ تھا بنوں کو امن دو خیبر پختون خواہ کو امن دو ان ریلی پر فائرنگ پر تشدد واقعات باعث تشویش ہے بیان میں کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پرامن جمہوری جدوجہد کا راستہ روکا جارہا ہے دنیا بھر میں پرامن مظاہرے ہوتے ہیں ریلیاں نکلتی ہیں پاکستان کا آئین پرامن ریلی نکالنے کی اجازت دیتی ہے آج بنوں میں امن ریلی پر فائرنگ کرکے کئی لوگوں کی شہادت اور زخمی کرنا ظلم کی انتہا ہے جس کے خلاف بلوچستان بار باڈیز نے کل مورخہ 20 جولائی کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ پرامن ریلی پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوام کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں