جھنگ (محمد ناصر) ضلعی انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام پرائس کنٹرول کمیٹیاں کاغذی کارروائیوں تک محدود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں تاجروں اور ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی نے موجودہ حکومت کیلئے بے پناہ مشکلات پیدا کردی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں تو ضرور بنائی گئیں ہیں لیکن تاجر اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے یہ کمیٹیاں بے بس اور مجبور نظر آتی ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے افسروں کے رویے اور بے حسی عوام کو یہ سوچنے پر مجبور کررہی ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کمیٹی نا کام ہوچکی ہے عوامی سماجی شخصیات کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ریلیف کے اثرات بیوروکریسی کی نااہلی کی بدولت عوام تک نہیں پہنچ رہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ضلع بھر میں پرائس کنڑول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا باقاعدہ وزٹ کرتے ہیں اورخلاف ورزی پر جرمانوں کے علاوہ دکانوں کو سیل بھی کیاجارہاہے
193









