فیصل آباد خوفناک ٹریفک حادثہ
فیصل آباد
خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا اور بیٹی جانبحق
حادثہ تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے رحمے شاہ نزد البلال فیکٹری تاندلیانوالہ روڈ پر پیش آیا ٹریفک حادثہ میں ماں بیٹا اور بیٹی موقع پر جانبحق
زرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار فیملی ایک ٹرک سے پیچھے سے ٹکرائے اور دوبارہ سامنے سے آتے ہوئے ڈمپر میں ٹکرا گئے
جانبحق افراد میں 13 سالہ علی حسن ولد غلام مصطفی، 14 سالہ اقراء دختر غلام مصطفی اور 35 سالہ مختاراں بی بی زوجہ غلام مصطفی شامل
حادثہ کا شکار فیملی سمندری سے شاپنگ کے بعد واپس اپنے گاؤں آ رہی تھی کے حادثہ پیش آگیا جانبحق افراد کا تعلق تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 398 گ ب سے تھا
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس ٹیمز موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد پولیس کی نگرانی میں انکے آبائی گاؤں چک نمبر 398 گ ب تاندلیانوالہ منتقل کر دیا گیا اور پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا