November 16, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250419_152640

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *20 اپریل 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، انسانوں کا سمندر امڈ آیا

🚨 (2) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

🚨 (3) حکمران طبقہ اسرا_ئیل اور امریکا سے ڈرتا ہے اور پورا اسلام آباد بند کردیا، پاکستان میں جانبازوں کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم

🚨 (4) جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، اسلام آباد میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات، ریڈزون جانیوالے راستے بند

🚨 (5) جماعت اسلامی کی اسلام آباد میں پرامن مارچ کی یقین دہانی، اہم مقام ٹریفک کے لیے کھل گیا

🚨 (6) خیبرپختونخوا کی تاجر تنظیموں کا 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

🚨 (7) پاک فوج کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، آرمی چیف

🚨 (8) ’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے

🚨 (9) سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ

🚨 (10) بھکاریوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں، محسن نقوی

🚨 (11) رانا ثناء کا شرجیل میمن سے رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کینالز معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق

🚨 (12) مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق

🚨 (13) آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب

🚨 (14) پی پی پی کا پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سے پانی، ترقیاتی فنڈز اور گورننس پر تحفظات کا اظہار

🚨 (15) وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

🚨 (16) اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو،کسانوں کو گندم کا ریٹ نہیں مل رہا: سربراہ کسان اتحاد

🚨 (17) اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری

🚨 (18) ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز

🚨 (19) باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم

🚨 (20) سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق ہوگئے

🚨 (21) لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حق دار قرار دے دیا

🚨 (22) کراچی میں رہنے والے تیاری کرلیں، ہیٹ ویو کے دوران راتیں بھی گرم رہیں گی

🚨 (23) کراچی میں قیامت خیز گرمی! درجہ حرارت 40.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

🚨 (24) پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ

🚨 (25) خیر پور: دریائے سندھ سےکینالز نکالنےکیخلاف وکلا کا دھرنا جاری، سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک تاحال معطل

🚨 (26) کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شخص جاں بحق

🚨 (27) وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر گرفتار

🚨 (28) وزیراعظم کا کھیئل داس کوہستانی سے رابطہ، حملے کی تحقیقات کی یقین دہانی

🚨 (29) سندھ کے تحفظات دور ہونے تک نہروں پر ایک انچ کام نہیں ہوگا، کھیئل داس کوہستانی

🚨 (30) غ ز ہ سے یکجہتی کے نام پرفساد برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عظمیٰ بخاری کی ہرزہ سرائی

🚨 (31) آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے 7 ہزار 222 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ

🚨 (32) کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری، 18 ہزار موٹرسائیکلیں، 308 بڑی گاڑیاں ضبط

🚨 (33) ہوائی فائرنگ، پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج

🚨 (34) کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، اسپتالوں میں رش

🚨 (35) آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی، چکن بدستور مہنگی

🚨 (36) اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

🚨 (37) اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور

🚨 (38) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے

🚨 (39) ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں، شیخ وقاص اکرم

🚨 (40) کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ

🚨 (41) صوبائی حکومت ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرے گی، مشیر اطلاعات

🚨 (42) مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

🚨 (43) مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، صدر مملکت کا ایسٹر پر پیغام

🚨 (44) مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا

🚨 (45) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ہیڈکوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دیدیا

🚨(46) چین امریکا میں تجارتی جنگ، عالمی منڈی میں تیل مہنگا

🚨(47) چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشنل کانفرنس کیلئے آج چین جائیں گے

🚨(48) کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

🚨(49) کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی

🚨(50) باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک، 2 افراد زخمی

🚨(51) زیادہ سے زیادہ عازمین کو حج پر بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

🚨(52) خلیل الرحمٰن قمر کی پاکستان سے مایوسی، بھارت کیلئے کام کرنے کو تیار

🚨(53) کراچی کی شاہراؤں پر چمکدار پینٹ لگائے بچے خطرے میں ہیں، گلوکار بلال مقصود

🚨(54) کراچی؛ مراکز کی کمی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات تاخیر کا شکار ہوگئے

🚨(55) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

🚨(56) سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کم نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی

🚨(57) مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم

🚨(58) افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفیٰ کمال

🚨(59) ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا

🚨(60) اسپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات

🚨(61) غیر ملکی خاتون پریزینٹر نے حسن علی کو ‘جوکر’ قرار دیدیا، ویڈیو وائرل

🚨(62) محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غ ز ہ مارچ سے متعلق گفتگو

🚨(63) کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل

🚨(64) پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک

🚨(65) کینیا میں 14 سالہ لڑکی کو شیر کھا گیا

🚨(66) نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک

🚨(67) بھارت: شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں 2 بہنوں سے جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر مہندی آرٹسٹ قتل

🚨(68) نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک

🚨(69) کراچی؛ سینیٹ کی جنرل نشست کا ضمنی انتخاب، 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

🚨(70) کراچی میں ڈکیتوں کو لوٹ مار مہنگی پڑ گئی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک

🚨(71) ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ڈاکٹر فاروق ستار

🚨(72) پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مغوی بازیاب