سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار
ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کاروائی
سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار
ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے کراچی ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا
ملزم کاظم علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا
ملزم سال 2022 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا
ملزم کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی
ترجمان ایف آئی اے









