ڈولفن سکواڈ کا موٹر سائیکل چوروں کیخلاف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن۔
ہربنس پورہ ڈولفن نے 3 رکنی پیشہ ور موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن
ملزمان کوٹلی پیر رحمان میں موٹر سائیکلوں کو کھول کر سپیئر پارٹس کی صورت میں جمع کررہے تھے۔
ڈولفن ٹیم دوران پٹرولنگ موقع پر پہنچی تھی۔ترجمان ڈولفن۔
ملزمان نے مختلف مارکیٹوں سے موٹرسائیکلیں چوری کیں تھی۔ترجمان ڈولفن
گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ، متعدد وارداتوں کا انکشاف۔ترجمان ڈولفن
ملزمان سے موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس، 7 موبائلز،مختلف ٹولز برآمد۔
ملزمان مارکیٹوں سے موٹرسائیکل چوری کر کے سپیئر پارٹس کی صورت میں فروخت کرتےتھے۔ترجمان ڈولفن
ملزمان نعمان،قصیر،عامر کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ ہربنس پورہ کے حوالے کردیا۔
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثہ سے محروم ہونے نہیں دیں گے۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد









