November 16, 2026

ایک اور انیلہ جیسی بیٹی کی داستان نوٹ ملزم کا پولیس ریکارڈ ساتھ لف کررہے ہیں

20250419_152640

ایک اور انیلہ جیسی بیٹی کی داستان
نوٹ ملزم کا پولیس ریکارڈ ساتھ لف کررہے ہیں

ضلع جھنگ تحصیل شورکوٹ تھانہ شورکوٹ سٹی کی ایک اور بیٹی کی گمشدگی کا معاملہ جو 8 دن گزرنے کے باوجود حل نہ ھو سکا ۔ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی رات ملزمان اسلحہ لے کر شمیم بیوہ وریام کے گھر داخل ھوتے ھیں اور مار پیٹ شروع کر دیتے ھیں اور شمیم مائی کی جواں سالہ بیٹی کو اسلحہ کے زور پر زبردستی اغواء کر کے لے جاتے ھیں۔ پولیس ملزمان کے ساتھ ساز باز ھو کر معاملہ گول کرنے لگی ، ملزمان بااصر اور موسٹ کریمنل ہیں۔سعدیہ کو پولیس تھانہ شورکوٹ سٹی آٹھ روز گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہ کروا سکی اور نہ کوئی پیش رفت ہوئی غریب ماں تھانہ کے چکر لگا لگا کر مایوس ہوکر گھر بیٹھ گئی اور غریب ماں پولیس کے ڈیزل پٹرول انوسٹی گیشن کا خرچہ نہیں کر سکتی اس لیے کوئی ہیش رفت نہ ہوئی 430/25 آٹھ روز قبل درج ہوئی مگر کوئی ہیش رفت نہ ہوئی کیونکہ بچی غریب ماں کی تھی نہ کہ کسی ڈی آئی جی کی گائے یا کسی کمشنر کا کتا تھا جس نے پولیس کی نیندیں حرام کر دی تھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ
ائی جی پنجاب آر پی او فیصل آباد ڈی پی او جھنگ نوٹس لے