November 16, 2026

بہاولنگر کے سینئر وکلاء کا چوہدری عمر محمود ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان پنجاب بار کونسل

IMG-20250419-WA0328

بہاولنگر کے سینئر وکلاء کا چوہدری عمر محمود ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان پنجاب بار کونسل بہاولپور سیٹ کے انتخابات میں اہم پیش رفت، بہاولنگر کے معروف اور سینئر وکلاء نے چوہدری عمر محمود ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
بہاولنگر حمایت کا اظہار کرنے والوں میں سینیئر ایڈووکیٹ خضر حیات عباسی، میاں اشرف قاسمکا جوئیہ ایڈووکیٹ، مدثر یونس بھٹی ایڈووکیٹ، شیخ محمد ناصر ایڈووکیٹ، محمد اصف ندیم رضوی ایڈووکیٹ، میڈم شمشاد مقصود ورک ایڈووکیٹ، محمد عثمان اشرف ایڈووکیٹ، میاں محمد احمد بلوچ ایڈووکیٹ اور میاں عمیر تنویر ایڈووکیٹ شامل ہیں سینئر وکلاء نے چوہدری عمر محمود کی خدمات، کردار اور وکلاء برادری کے لیے ان کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر وکلاء کا کہنا تھا کہ چوہدری عمر محمود کی کامیابی سے وکلاء کے مسائل کے حل میں مزید بہتری آئے گی۔