November 16, 2026

ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

20250415_192740

ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

بہاول نگر () ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عامر محمود، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شوکت علی وٹو اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو ایک مہلک بیماری ہے جس سے بچوں کو عمر بھر کی معذوری لاحق ہو سکتی ہے، اس کا مؤثر حل صرف بروقت ویکسینیشن ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کیپسول لازمی پلائیں اور حکومت کا ساتھ دے کر پولیو کے خاتمے میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم 21 سے 25 اپریل تک جاری رہے گی، جس میں پانچ سال تک کی عمر کے 5 لاکھ 92 ہزار 575 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ضلع بھر میں 2,786 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود والدین اور بچوں سے ملاقات کی اور مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے جذبے کو سراہا۔