ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری
ھمارے بیورو چیف سید۔ نصیر جسین زید۔ی خبر دے رھے ھیں
ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری
سکھر ) ببرلو بائی پاس پر دریائے سندھ پر مجوزہ چھ نہروں کے خلاف وکلا کا احتجاجی دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری رہے سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر بیرسٹر سرفراز علی میتلو، ایڈووکیٹ ارشاد حسین دھاریجو، ایڈووکیٹ الہی بخش انیل بھٹی، اور ایڈووکیٹ اللہ ورایو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک متنازعہ نہری منصوبہ منسوخ نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تحریک نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی آواز ہے۔ “دریائے سندھ صرف ایک دریا نہیں بلکہ ہزاروں سال پرانی تہذیب انڈس سویلائزیشن کی علامت ہے، جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ اگر انڈس پر حملہ کیا گیا تو گویا ہماری تہذیب پر حملہ ہوگا، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔”
اس موقع پر ایڈووکیٹ خالد ماکو، ایڈووکیٹ شاہنواز شر، اور ایڈووکیٹ امتیاز علی بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔