November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نمبردار رکھ بمبول تھل راجہ محمد دین نے کہا ہے کہ خلق خدا

IMG-20250419-WA0318

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نمبردار رکھ بمبول تھل راجہ محمد دین نے کہا ہے کہ خلق خدا کی بے لوث خدمت ہمارے بزرگوں کا وطیرہ ہے انشاءاللہ ان کے اس عظیم مشن کو جاری ساری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ ہاؤس بمبول ہاوس تھل پر عید ملن پارٹی کی شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیراعوان، ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ، ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو، ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر سمیت دیگر متعدد مختلف نمائندہ سماجی و سیاسی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ نمبردار راجہ محمد دین نے کہا کہ رکھ بمبول تھل کی نمبرداری کی ذمہ داریاں تفویض کرنے پر تمام متعلقہ ارباب اختیار کا تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں ۔ یہ بلا شبہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ بطور نمبردار انشاءاللہ بلا تفریق عوام کی خدمت کرنے میں ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میری دعوت پر آپ سب کی تشریف آوری سے میری عزت افزائی ہوئ ہے جس پر میں آپ سب کا تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں۔ دریں اثناء نمبردار راجہ محمد دین کے صاحبزادوں راجہ محمد طاہر آف اٹلی اور راجہ محمد زبیر آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ نمبردار ہاؤس بمبول پر عید ملن پارٹی کی پروقار تقریب میں جملہ مہمانان گرامی کی شرکت سے ہم سب کی عزت افزائی ہوئی ہے اور خصوصا” ہمارے والد محترم راجہ محمد دین کو نمبرداری ملنے کی خوشی کی اس تقریب میں تمام معزز مہمانوں نے اپنی تقاریر میں جس دلی مبارکباد اور خواہشات کا اظہار کیا ہے اس پر ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہیں ۔ ترجمان نمبردار ہاؤس بمبول راجہ شوکت علی کے مطابق نمبردار ہاؤس بمبول کے دروازے ہمہ وقت اہلیان تھل کے لیے کھلے ہیں وہ جب بھی یہاں تشریف لائیں گے ہمیں اپنا خدمت گار ہی پائیں گے ۔