اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا زیر
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا زیر تعمیر راؤ سکندر اقبال روڈ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ اس موقع پر ایکسین ہائی وے جواد حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، ایکسین ہائی وے جواد حسین نے روڈ کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے راؤ سکندر اقبال روڈ کے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر راؤ سکندر اقبال روڈ کی تعمیر کے کاموں کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ روڈ کی تعمیر میں اعلی کوالٹی مٹیریل استعمال کیا جائے اور اس سلسلہ میں تمام تکنیکی امور کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ آمد و رفت کے لیے خصوصی اہمیت کے حامل راؤ سکندر اقبال روڈ کی تعمیر کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔