November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت

IMG-20250418-WA0215

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر نواحی علاقہ 53/2 ایل میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز کی زیر نگرانی اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کی مدد سے پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز نے کہا کہ تجاوزات کے ذریعے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے ناجائز قابضین کو متعدد بار اپنی مدد آپ کے تحت تجاوزات ختم کرنے کے سلسلے میں وارننگ میں دی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ سے عوام کو آسانی میسر آئے گی اور ان کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی، اہل علاقہ نے تجاوزات کے خاتمہ پر ضلعی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔